ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لوک سبھامیں اتر پردیش سے اکثریتی کمیونٹی کی مبینہ نقل مکانی کا مسئلہ اٹھا

لوک سبھامیں اتر پردیش سے اکثریتی کمیونٹی کی مبینہ نقل مکانی کا مسئلہ اٹھا

Wed, 27 Jul 2016 21:00:35    S.O. News Service

 

نئی دہلی، 27؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے کچھ علاقوں سے اکثریتی کمیونٹی کے لوگوں کی مبینہ نقل مکانی کا مسئلہ آج لوک سبھا میں اٹھا اور مرکزی حکومت سے اس میں مداخلت کرنے کی اپیل کی گئی۔ایوان میں وقفہ صفر کے دوران بی جے پی کے یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں اکثریتی کمیونٹی کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے مظفرنگرکامعاملہ ہو یا کیرانہ ، کاندھلہ اور علی گڑھ کی بابری منڈی کا معاملہ، ان سبھی معاملوں کے ذریعے ریاست میں ویسی ہی صورت حال بنانے کی سازش کی جا رہی ہے جیسی 1980-90کی دہائی میں کشمیر میں بنائی گئی تھی۔یوگی آدتیہ ناتھ نے الزام لگایا کہ آج اتر پردیش میں قانون وانتظام کی صورت حال تباہ ہو چکی ہے اور اس کا مہلک اثریہ ہوا ہے کہ غنڈہ عناصر وہاں کاروباری کمیونٹی، عام شہری کوخوفزدہ کر رہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ اکثریتی کمیونٹی کے لوگوں کو نقل مکانی کرنے پرمجبورکیا جا رہا ہے اور اتر پردیش انتظامیہ خاموش بیٹھی ہے۔بی جے پی لیڈر نے اکثریتی کمیونٹی کے لوگوں کی نقل مکانی سے روکنے کے لیے اس معاملے میں مرکزی حکومت سے مداخلت کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔


Share: